آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور / پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے مزید فنڈز جاری

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور / پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے مزید فنڈز جاری
لاہور سمیت مختلف اضلاع کے پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ کے علاج کیلئے 20 لاکھ سے زائد فنڈز جاری،
وہاڑی پولیس کے انسپکٹر محمد جاوید کو آنکھوں کے علاج کیلئے 06 لاکھ روپے دئیے گئے۔
گجرات پولیس کے کانسٹیبل وقار اسلم کو سپائنل کارڈ کے علاج کیلئے 05 لاکھ روپے دئیے گئے۔
پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ کو صحت سے متعلقہ مسائل کے علاج معالجے میں ہر ممکن ریلیف دیا جائے۔ ڈاکٹر عثمان انور
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انورکی جانب سے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے ترجیحی اقدامات جاری ہیں جس کے تسلسل میں آئی جی پنجاب نے لاہور سمیت مختلف اضلاع کے پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ کے علاج کیلئے 20 لاکھ سے زائد فنڈز جاری کردئیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وہاڑی پولیس کے انسپکٹر محمد جاوید کو آنکھوں کے علاج کیلئے 06 لاکھ روپے دئیے گئے، گجرات پولیس کے کانسٹیبل وقار اسلم کو سپائنل کارڈ کے علاج کیلئے 05 لاکھ روپے دئیے گئے،نارووال پولیس کے غازی کانسٹیبل فیصل ندیم کو ٹانگ کے علاج کیلئے 03 لاکھ روپے دئیے گئے، ڈیرہ غازی خان پولیس کے کانسٹیبل عبدالرحمن کو علاج کیلئے 02 لاکھ روپے دئیے گئے،پی ایچ پی فیصل آباد کے کانسٹیبل منور ضیا کو بیٹے کی ہیرنگ ڈیوائس کی بیٹری کیلئے 01 لاکھ 60 ہزار روپے سے زائد دئیے گئے، فیصل آباد پولیس کے غازی کانسٹیبل محمد عرفان کو پلاسٹک سرجری کیلئے 01 لاکھ 50 ہزار روپے دئیے گئے،پی ایچ پی لاہور کے اے ایس آئی محمد ارشد کو سنگین بیماری کے علاج کیلئے 01 لاکھ 20 ہزار روپے دئیے گئے۔ ایڈیشنل آئی جی فنانس اینڈ ویلفیئر محمد ریاض نذیر گاڑا نے مذکورہ بالا کیسز آئی جی پنجاب کو فنڈز اجراء کیلئے بھجوائے تھے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے فورس کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ کو صحت سے متعلقہ مسائل کے علاج معالجے میں ہر ممکن ریلیف دیا جائے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ بحیثیت سربراہ پنجاب پولیس فورس کی بہترین ویلفیئر میری اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس سلسلے میں تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لا کر اقدامات یقینی بنائے جار ہے ہیں۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 756 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Tuesday, October 31, 2023