رائل کینیڈین ماؤنٹڈ پولیس کے وفد کا سنٹرل پولیس آفس کا دورہ، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات کی۔
دوران ملاقات پنجاب پولیس اور کینیڈین پولیس کاٹریننگ شعبوں میں دو طرفہ تعاون اورانفارمیشن شئیرنگ کو بڑھانے پر اتفاق۔
کمیونٹی پولیسنگ کے اقدامات کے فروغ کیلئے صوبے کے تمام اضلاع میں پولیس تحفظ مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ ڈاکٹرعثمان انور
کینیڈین وفد نے دہشت گرد کے خلاف جنگ میں پنجاب پولیس کی بروقت کاروائیوں اور کامیابیوں کو قابل ستائش قرار دیا۔
انفارمیشن ٹیکنالوجی کاموثر استعمال اورکمیونٹی پولیسنگ کے اقدامات عہد حاضر کی اہم ضرورت ہیں۔ مسٹرڈیوڈ ڈولوڈ۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے کینیڈین پولیس کے وفد نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی، رائل کینیڈین ماؤنٹڈ پولیس کے وفد میں لائیزون آفیسر ڈیوڈ ڈولوڈ (Mr. David Dulude)اور مدیحہ فاروق سمیت دیگر افسران شامل تھے۔ ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری، ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ طارق رستم چوہان، ڈی آئی جی ٹریننگ منیر احمد ضیا ء،ڈی آئی جی آر اینڈ ڈی خرم شکور،اے آئی جی ایڈمن عمارہ اطہر سمیت سینئر افسرا ن نے میٹنگ میں شرکت کی، دوران ملاقات ٹریننگ شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پنجاب پولیس کے ٹریننگ نصاب کو ماڈرن پولیسنگ کے ایس او پیز پر اپ گریڈ کیا گیا ہے اور دوران ٹریننگ جدید ٹیکنالوجی، فارنزک سائنس اور انویسٹی گیشن کے جدید ماڈیولز کو فیلڈ میں استعمال کرنے کی تربیت کو تقویت دی جارہی ہے۔ آئی جی پنجاب نے کینیڈین وفد کو بتایا کہ کمیونٹی پولیسنگ کے اقدامات کے فروغ کیلئے صوبے کے تمام اضلاع میں پولیس تحفظ مراکز قائم کئے ہیں، ان تحفظ مراکز سے ٹرانسجینڈرز، خواتین، بے گھر بچوں اورعدم تحفظ کے شکار افراد کے سہولت کیلئے بھرپور اقدامات جاری ہیں۔ کینیڈین وفد نے دہشت گرد کے خلاف جنگ میں پنجاب پولیس کی بروقت کاروائیوں اور کامیابیوں کو قابل ستائش قرار دیا۔ مسٹرڈیوڈ ڈولوڈ نے کہاکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کاموثر استعمال اورکمیونٹی پولیسنگ کے اقدامات عہد حاضر کی اہم ضرورت ہیں۔ دوران ملاقات پنجاب پولیس اور کینیڈین پولیس کا انفارمیشن شئیرنگ اور پیشہ ورانہ تعاون کو بڑھانے پر اتفاق رائے کیا گیا۔ ملاقات کے آخر میں آئی جی پنجاب اور کینیڈین پولیس افسر کے مابین یادگاری سووینئرز کا تبادلہ کیا گیا۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 755 )
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Tuesday, October 31, 2023