Oct 29, 2023
لاہور(کرائم رپورٹر سے) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں صوبہ بھر کے چیف ٹریفک افسر وں کا ویڈیو لنک اجلاس ہوا ۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈرائیونگ لائسنسنگ کی شرح 600 فیصد سے زائد بڑھانے والے ضلعی ٹریفک افسران کو تعریفی لیٹرز دینے کا اعلان دیا۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ ٹریفک پولیس جھنگ نے رواں ماہ ڈرائیونگ لائسنسنگ کی شرح میں 800 فیصد اضافہ کرکے تمام اضلاع میں اول پوزیشن حاصل کی، آئی جی پنجاب نے روڈز پرحادثات سے بچاؤ کے لئے آوٹ ریچ پروگرام کے تحت ٹریفک آگاہی مہم میں مزید تیزی لانے کی ہدایت کی۔ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں تحفظ ڈائریز کے سلسلے میں تحفظ مرکز کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس ہوا۔
(روز نامہ جنگ)
*************