Oct 28, 2023
لاہور(کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس شہداءکے اہل خانہ کی ویلفیئر کیلئے ترجیحی اقدامات یقینی بنارہے ہیں جس کے تسلسل میں فرض کی راہ میں جان قربان کرنے والے ایک اور پولیس جوان کی فیملی کو گھر دے دیا گیا پنجاب پولیس ننکانہ کے شہید نسیم شہزاد کے اہل خانہ کو انکی پسند کے مطابق ایک کروڑ 35 لاکھ روپے کا گھر دیا گیا شہید کانسٹیبل نسیم شہزاد نے گذشتہ برس 09 اپریل کو خطرناک ڈاکو سے مقابلے میں جام شہادت نوش کیا تھا آئی جی پنجاب کی خصوصی کاوش پر حکومت پنجاب نے شہید کے اہلخانہ کے گھر کیلئے فنڈز جاری کئے۔
(روز نامہ پاکستان)
************