لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے دوران ڈیوٹی بہترین کارکردگی کے حامل افسران واہلکاروں کی کیش انعامات اور تعریفی اسناد سے حوصلہ افزائی کی سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ تقریب میں آئی جی پنجاب کومختلف اضلاع سے آئے افسران واہلکاروں کو شاباش دیتے ہوئے بہترین کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈولفن اسکواڈ لاہور کے 35 افسران و اہلکاروں کو کیش انعامات و تعریفی اسناد سے نوازا، شیخوپورہ، فیصل آباد، جھنگ، چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ کے افسران و اہلکاروں کو بہترین کارکردگی پر انعامات دئیے گئے،راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، سرگودھا، خوشاب اور بھکر کے افسران و اہلکاروں کو ببھی انعامات سے نوازا گیا۔
انعامات حاصل کرنے والوں میں سپروائزری افسران کے علاوہ کانسٹیبل سے انسپکٹر رینک کے 157 افسران و اہلکار شامل تھے۔ آئی جی پنجاب نے انعامات حاصل کرنے والے افسران واہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بہترین کارکردگی کے حامل افسران واہلکاروں کی حوصلہ افزائی پنجاب پولیس کی احسن روایت ہ جس کا مقصدجرائم کے قلع قمع اور فرائض کی مزید بہتر ادائیگی کیلئے فورس کا مورال بلند رکھنا ہے محکمہ کی جانب سے ملنے والے ان انعامات و عزت افزائی کا فائدہ مزید بہتر پرفارمنس کی صورت عوام تک پہنچائیں اورظالموں، ڈکیتوں، بدمعاشوں، منشیات فروشوں اور دیگر مجرمان کے قلع قمع کے خلاف آپریشنز میں تیزی لائیں۔
(روز نامہ پاکستان)
************
