پنجاب پولیس اٹک پولیس کی کاروائی، یاسرا ڈکیت گینگ گرفتار، لوٹی گئی رقم برامد
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ڈاکوؤں کی گرفتاری اور کروڑوں روپے کی لوٹی رقم برامد کرنے پر ڈی پی او اٹک اور ٹیم کو شاباش دی،
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈاکوؤں کی گرفتاری اور کروڑوں روپے کی لوٹی رقم برامد کرنے پر ڈی پی او اٹک اور ٹیم کو شاباش دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس اٹک نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خطرناک ڈکیت یاسرا ڈکیت گینگ گرفتار کرکے لوٹی گئی رقم بھی برآمد کر لی ہے۔ ڈی پی او اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے بتایا کہ تھانہ صدر حسن ابدال کے علاقہ میں ڈکیتی کی واردات میں 05 مسلح ڈاکو سکیورٹی گارڈز سے01 کروڑ 34 لاکھ سے زائد رقم اسلحہ کی نوک پر چھین کر فرار ہو گئے تھے، واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ڈی پی او سرکل حسن ابدال اور ایس ایچ او صدر حسن ابدال پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی، پولیس ٹیم نے ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لئے ناکہ بندی اور سرچ آپریشنز کا آغاز کیا، سی سی ٹی وی کیمروں، ہیومن ریسورسز، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے اٹک پولیس نے تفتیش کا آغاز کر دیا، پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور کیمونٹی پولیسنگ کی مدد سے ڈکیتوں کو ٹریس کر کے ڈکیت سرغنہ یاسر عرف یاسرا کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا، گرفتار گینگ سے اسلحہ کی نوک پر چھینی گئی رقم اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا، ڈی پی او اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے مزید کہا کہ پولیس عوام کے جان، مال اور آبرو کی محافظ ہے ایسے عناصر کے خلاف اٹک پولیس روزانہ کی بنیاد پر آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 749 )
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Saturday, October 28, 2023