پنجاب پولیس کا سنگین مقدمات میں مطلوب خطرناک اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن بلا تعطل جاری

پنجاب پولیس کا سنگین مقدمات میں مطلوب خطرناک اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن بلا تعطل جاری
قتل کی واردات کے بعد بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کرنے والا ایک اور اشتہاری ائیر پورٹ سے گرفتار۔
اشتہاری ارسلان علی شہری قتل کرنے کے بعد بیرون ملک فرار ہو رہا تھا، ترجمان پنجاب پولیس
پنجاب پولیس رواں برس 128 خطرناک اشتہاریوں کو امریکہ، یورپ، افریقہ اور خلیجی ممالک سے گرفتار کرکے پاکستان واپس لا چکی ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس
 
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس کا سنگین مقدمات میں مطلوب خطرناک اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن بلا تعطل جاری ہے جس کے تسلسل میں قتل کی واردات کے بعد بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کرنے والا ایک اور اشتہاری ائیر پورٹ سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اشتہاری ارسلان علی شہری قتل کرنے کے بعد بیرون ملک فرار ہو رہا تھا، پنجاب پولیس نے اشتہاری ارسلان علی کے کوائف پرویزنل نیشنل آئیڈنٹیفیکیشن لسٹ میں شامل کروائے اور ایف آئی اے سمیت تمام اداروں کے ساتھ کلوز کوارڈینیشن سے اشتہاری کی گرفتاری کیلئے فالو اپ جاری رکھا اور بالآخر فلائٹ میں سوار ہونے سے قبل اشتہاری ارسلان علی کو گرفتار کر لیا گیا جسے متعلقہ ضلع کی پولیس کے حوالے کیا جا رہا ہے،
ترجمان پنجاب پولیس نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس رواں برس 128 خطرناک اشتہاریوں کو امریکہ، یورپ، افریقہ اور خلیجی ممالک سے گرفتار کرکے پاکستان واپس لا چکی ہے۔آئی جی پنجاب نے اے کیٹیگری خطرناک اشتہاری گرفتار کرنے پر سپیشل آپریشن سیل گوجرانوالہ کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ قانونی مراحل جلد مکمل کرکے اشتہاری کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے، آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ مزید خطرناک اشتہاریوں کی گرفتاریوں کیلئے ایف آئی اے، انٹرپول اور دیگر اداروں کے ساتھ کلوز کوارڈینیشن جاری رکھی جائے۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 748 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Saturday, October 28, 2023