آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت/ غازی اہلکاروں کے علاج کیلئے 16 لاکھ روپے سے زائد فنڈز جاری
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا غازی اہلکاروں کے بہترین علاج معالجے کیلئے اقدامات جاری رکھنے کا حکم،
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر غازی افسران واہلکاروں کے علاج ترجیحی اقدامات جاری ہیں جس کے تسلسل میں 16 لاکھ روپے سے زائد فنڈز جاری کر دئیے گئے ہیں۔ آئی جی پنجاب کی ہدایت پر ایڈیشنل آئی جی فنانس اینڈ ویلفیئر محمد ریاض نذیر گاڑا کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں غازی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں لاہور سمیت مختلف اضلاع کے 06 پولیس اہلکاروں کے علاج معالجے کے اخراجات کیلئے فنڈز کی منظوری دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق نارووال کے زخمی کانسٹیبل فیصل ندیم کو طبی اخراجات کیلئے 05 لاکھ روپے دئیے گئے، لودھراں کے زخمی کانسٹیبل محمد حنیف کو بھی طبی اخراجات کیلئے 05 لاکھ روپے دئیے گئے، گجرات کے زخمی کانسٹیبل وقار اسلم کو علاج معالجے کیلئے 03 لاکھ روپے دئیے گئے۔ پی ٹی ایس فاروق آباد کے زخمی ہیڈ کانسٹیبل ابو بکر کو طبی اخراجات کیلئے اڑھائی لاکھ روپے دیئے گئے جبکہ سیالکوٹ کے زخمی وحید مراد کو علاج معالجے کیلئے 01 لاکھ روپے دئیے گئے۔ مذکورہ غازی افسران و اہلکار دوران ڈیوٹی مجرمان سے مقابلے میں گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوئے تھے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا غازی اہلکاروں کے بہترین علاج معالجے کیلئے اقدامات جاری رکھنے کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ غازی افسران و اہلکاروں کی جلد از جلد بحالی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں محکمہ اپنا ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا، آئی جی پنجاب نے کہا کہ غازی اہلکاروں کو سلور میڈلز دئیے جائیں گے، سنٹرل پولیس آفس میں غازی وال پر نام کندہ کئے جائیں گے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 747 )
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Saturday, October 28, 2023