سنٹرل پولیس آفس: آجی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت تحفظ مرکز کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس

سنٹرل پولیس آفس: آجی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت تحفظ مرکز کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس
پولیس تحفظ مرکز خوشاب نے 633 افراد (ٹرانسجینڈرز، خواتین اور بچوں) کو سماجی تحفظ فراہم کیا۔
 
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں تحفظ ڈائریز کے سلسلے میں تحفظ مرکز کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں آئی جی پنجاب نے پولیس تحفظ مرکز خوشاب کے عملے، شہریوں، بچوں اور ٹرانسجینڈرز سے ملاقات کی۔ انسپکٹر لیگل فوکل پرسن تحفظ مرکز خوشاب نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پولیس تحفظ مرکز خوشاب نے اپنے قیام سے اب تک 633 افراد کو سماجی تحفظ فراہم کیا ہے،21 این جی اوز کے ساتھ ایم او یوزر سائن، 61 ٹرانسجینڈرز، ذہنی و جسمانی معذوری کا شکار 07 خصوصی افراد کی مدد کی، نشے کے عادی 32 افراد کا علاج کروایا اور 26 گمشدہ بچوں کو والدین سے ملوایا، 24 بے گھر بچوں کو مدد فراہم کی،37 افراد کی مالی امداد کی 6 خواتین کو ویمن پروٹیکشن سنٹر کی مدد سے فری لیگل ایڈ مہیا کی، 6 خواتین کو شیلٹر کیلئے دارالامان بھجوایا 13 ٹرانسجینڈرز اور خواتین کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹر کروایا، 120 افراد کے محتلف تھانہ جات میں ریفر کرکے کرائم کے متعلق مسائل حل کروائے، 253 ولنر ایبل افراد کی رجسٹریشن کی، 05 ٹرانسجینڈرز کے ڈرائیونگ لائسنس لرنر بنوائے، ضلع خوشاب کے تمام تھانہ جات میں ٹرانسجینڈرز کی معاونت کے لیے ہیلپ ڈیسک قائم کئے گئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے تحفظ مرکز خوشاب کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے دائرہ کار مزید بڑھانے کی ہدایت کی۔  آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیس تحفظ مرکز کے پلیٹ فارم سے زیادہ سے زیادہ شہریوں کو سماجی تحفظ فراہم کیا جائے۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 746 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Saturday, October 28, 2023