سنٹرل پولیس آفس: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت صوبہ بھر کے سی ٹی اوز کا ویڈیو لنک اجلاس،
سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز، سی ٹی او گوجرانوالہ عائشہ بٹ سمیت تمام ضلعی ٹریفک افسران کی بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت،
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا ڈرائیونگ لائسنسنگ کی شرح 600 فیصد سے زائد بڑھانے والے ضلعی ٹریفک افسران کو تعریفی لیٹرز دینے کا اعلان،
جولائی سے اکتوبر کے دوران 51 نئے ڈرائیونگ سکول، 126 ٹیسٹنگ سنٹرز اور 75 لائسنسنگ کاؤنٹرز قائم کئے گئے ہیں، آئی جی پنجاب
لاہور میں پولیس مرکز لبرٹی اور گارڈن ٹاؤن، گوجرانوالہ، مری، شیخوپورہ اور شاہ کوٹ میں نئے ڈرائیونگ سنٹرز بنائے گئے ہیں،ڈاکٹر عثمان انور
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں صوبہ بھر کے چیف ٹریفک افسران کا ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا جس میں ایس ایس پی ٹریفک رفعت بخاری نے روڈ سیفٹی، ٹریفک ڈرائیونگ لائسنسنگ، ٹریننگ سکولز کی بہتری کے اقدامات سمیت مختلف امور بارے بریفنگ دی، اے آئی جی آپریشنز پنجاب ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی سمیت دیگر سینئر پولیس افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز، سی ٹی او گوجرانوالہ عائشہ بٹ سمیت تمام ضلعی ٹریفک افسران کی بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈرائیونگ لائسنسنگ کی شرح 600 فیصد سے زائد بڑھانے والے ضلعی ٹریفک افسران کو تعریفی لیٹرز دینے کا اعلان دیا۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ ٹریفک پولیس جھنگ نے رواں ماہ ڈرائیونگ لائسنسنگ کی شرح میں 800 فیصد اضافہ کرکے تمام اضلاع میں اول پوزیشن حاصل کی، 25 لاکھ سے زائد شہریوں نے ای-لائسنسنگ سسٹم ڈاؤن لوڈ کرکے گھر بیٹھے ڈرائیونگ حاصل کئے، ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ جولائی سے اکتوبر کے دوران 51 نئے ڈرائیونگ سکول، 126 ٹیسٹنگ سنٹرز اور 75 لائسنسنگ کاؤنٹرز قائم کئے گئے ہیں، لاہور میں پولیس مرکز لبرٹی اور گارڈن ٹاؤن، گوجرانوالہ، مری، شیخوپورہ اور شاہ کوٹ میں نئے ڈرائیونگ سنٹرز بنائے گئے ہیں،ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ 13255 خواتین سمیت 38259 شہریوں کو پولیس ڈرائیونگ سکولز میں خدمات مہیا کی گئیں، خواتین شہریوں کو خواتین انسٹرکٹرز نے ٹریننگ فراہم کی،آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ 564 وارڈنز کو سینئر ٹریفک وارڈنز اور 83 جونیئر وارڈنز کو وارڈنز کے عہدوں پر ترقی ملی، آئندہ ترقیوں کیلئے ٹریننگ کورسز بھی باقاعدگی سے جاری ہیں۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس کی ویب سائٹ پر ڈرائیونگ ٹریننگ بارے سینئر پولیس افسران کے لیکچرز آپ لوڈ کئے جائیں گے، آئی جی پنجاب نے روڈز پرحادثات سے بچاؤ کے لئے آوٹ ریچ پروگرام کے تحت ٹریفک آگاہی مہم میں مزید تیزی لانے کی ہدایت کی۔ آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس نے ڈرائیونگ لائسنسنگ سنٹرز اینڈ ٹریننگ سکولز کا دائرہ کار پی ایچ پی تک بڑھا رہی ہے۔ ایس ایس پی ٹریفک رفعت بخاری نے کہا کہ ٹریفک پولیس نے 166 ٹرانسجینڈرز کو ڈرائیونگ کی تربیت فراہم کرنے کے بعد ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے ہیں جبکہ ایکسیڈنٹ مینجمنٹ سسٹم کے تحت انسداد اقدامات سے روڈز پر حادثات میں کمی آئی ہے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 745 )
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Saturday, October 28, 2023