آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے فرض کی راہ میں جان قربان کرنے والے ایک اور پولیس جوان کی فیملی کو گھر دے دیا۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے فرض کی راہ میں جان قربان کرنے والے ایک اور پولیس جوان کی فیملی کو گھر دے دیا۔
پنجاب پولیس ننکانہ کے شہید نسیم شہزاد کے اہل خانہ کو انکی پسند کے مطابق ایک کروڑ 35 لاکھ روپے کا گھر دیا گیا۔
شہید کانسٹیبل نسیم شہزاد نے گذشتہ برس 09 اپریل کو خطرناک ڈاکو سے مقابلے میں جام شہادت نوش کیا تھا۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس شہداء کے اہل خانہ کی ویلفیئر کیلئے ترجیحی اقدامات یقینی بنارہے ہیں جس کے تسلسل میں فرض کی راہ میں جان قربان کرنے والے ایک اور پولیس جوان کی فیملی کو گھر دے دیا گیا ہے۔ پنجاب پولیس ننکانہ کے شہید نسیم شہزاد کے اہل خانہ کو انکی پسند کے مطابق ایک کروڑ 35 لاکھ روپے کا گھر دیا گیا۔ شہید کانسٹیبل نسیم شہزاد نے گذشتہ برس 09 اپریل کو خطرناک ڈاکو سے مقابلے میں جام شہادت نوش کیا تھا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی خصوصی کاوش پر حکومت پنجاب نے شہید کے اہلخانہ کے گھر کیلئے فنڈز جاری کئے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا شہید کانسٹیبل نسیم شہزاد کی لازوال قربانی کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ کانسٹیبل نسیم شہزاد نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر خطرناک ڈاکو کا بہادری سے مقابلہ کیا اور فرض کی راہ میں بہادری کی تاریخ رقم کی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پنجاب پولیس اپنے بہادر فرزند کی قربانی کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پنجاب پولیس کانسٹیبل نسیم شہزاد جیسے 1600سے زائد بہادر شہداء کی امین فورس ہے جن کے اہل خانہ کی بہترین ویلفیئر کیلئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنائے جا رہے ہیں۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 743 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Friday, October 27, 2023