آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال آمد،زیر علاج کانسٹیبل غلام مصطفٰی کی عیادت کی،

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال آمد،زیر علاج کانسٹیبل غلام مصطفٰی کی عیادت کی،
آئی جی پنجاب نے کانسٹیبل غلام مصطفٰی کے اہل خانہ کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی،
آئی جی پنجاب کی ڈاکٹرز کو کانسٹیبل غلام مصطفٰی کی بہترین نگہداشت کی ہدایت۔
علالت کے مشکل وقت میں پنجاب پولیس اپنے اہلکار کو ہرگز اکیلا نہیں چھوڑے گی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال کا دورہ کیا اور زیر علاج کانسٹیبل غلام مصطفٰی کی عیادت کی،کانسٹیبل غلام مصطفٰی پنجاب پولیس ساہیوال میں خدمات سر انجام دے رہا ہے۔آئی جی پنجاب نے کانسٹیبل غلام مصطفٰی کی خیریت دریافت کرتے ہوئے اہل خانہ کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کانسٹیبل غلام مصطفٰی کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اور ڈاکٹرز کو کانسٹیبل غلام مصطفٰی کی بہترین نگہداشت کی ہدایت کی۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ علالت کے مشکل وقت میں پنجاب پولیس اپنے اہلکار کو ہرگز اکیلا نہیں چھوڑے گی، کانسٹیبل غلام مصطفٰی کے اہل خانہ کی ضروریات کا بھی مکمل خیال رکھا جائے گا۔ ایم ڈی پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی احسن یونس، اے آئی جی ایڈمن عمارہ اطہر سمیت سینئر پولیس افسران آئی جی پنجاب کے ہمراہ تھے۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 742 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Friday, October 27, 2023