آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور سمیت دیگر اضلاع کے افسران و اہلکاروں کو کیش انعامات و تعریفی اسناد سے نوازا۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور سمیت دیگر اضلاع کے افسران و اہلکاروں کو کیش انعامات و تعریفی اسناد سے نوازا۔
انعامات حاصل کرنے والوں میں سپروائزری افسران کے علاوہ کانسٹیبل سے انسپکٹر رینک کے 157 افسران و اہلکار شامل۔
محکمہ کی جانب سے ملنے والے ان انعامات و عزت افزائی کا فائدہ مزید بہتر پرفارمنس کی صورت عوام تک پہنچائیں۔آئی جی پنجاب
ظالموں، ڈکیتوں، بدمعاشوں، منشیات فروشوں اور دیگر مجرمان کے قلع قمع کے خلاف آپریشنز میں تیزی لائیں۔ آئی جی پنجاب
منظم جرائم کے خاتمے کیلئے مجرمان کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری رکھے جائیں۔ ڈاکٹر عثمان انور
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے دوران ڈیوٹی بہترین کارکردگی کے حامل افسران واہلکاروں کی کیش انعامات اور تعریفی اسناد سے حوصلہ افزائی کی۔ سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ تقریب میں آئی جی پنجاب کومختلف اضلاع سے آئے افسران واہلکاروں کو شاباش دیتے ہوئے بہترین کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈولفن اسکواڈ لاہور کے 35 افسران و اہلکاروں کو کیش انعامات و تعریفی اسناد سے نوازا، شیخوپورہ، فیصل آباد، جھنگ، چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ کے افسران و اہلکاروں کو بہترین کارکردگی پر انعامات دئیے گئے،راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، سرگودھا، خوشاب اور بھکر کے افسران و اہلکاروں کو ببھی انعامات سے نوازا گیا۔ انعامات حاصل کرنے والوں میں سپروائزری افسران کے علاوہ کانسٹیبل سے انسپکٹر رینک کے 157 افسران و اہلکار شامل تھے۔
آئی جی پنجاب نے انعامات حاصل کرنے والے افسران واہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بہترین کارکردگی کے حامل افسران واہلکاروں کی حوصلہ افزائی پنجاب پولیس کی احسن روایت ہے جس کا مقصدجرائم کے قلع قمع اور فرائض کی مزید بہتر ادائیگی کیلئے  فورس کا مورال بلند رکھنا ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی انعامات حاصل کرنے والوں کو شاباش دیتے ہوئے سخت محنت جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ کی جانب سے ملنے والے ان انعامات و عزت افزائی کا فائدہ مزید بہتر پرفارمنس کی صورت عوام تک پہنچائیں اورظالموں، ڈکیتوں، بدمعاشوں، منشیات فروشوں اور دیگر مجرمان کے قلع قمع کے خلاف آپریشنز میں تیزی لائیں۔ آئی جی پنجاب  ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ منظم جرائم کے خاتمے کیلئے مجرمان کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری رکھے جائیں اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے جدید پولیسنگ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کیا جائے۔ایڈیشنل آئی جی فنانس اینڈ ویلفیئر محمد ریاض نذیر گاڑا، ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری، اے آئی جی ڈسپلن احسن سیف اللہ اور اے آئی جی ویلفیئر نوید اجمل سمیت دیگر افسران موجود تھے۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 741 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Friday, October 27, 2023