Oct 27, 2023
لاہور (کر ائم رپو رٹر) قتل کی وارداتوں کے بعد بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش میں مصروف دو خطرناک اشتہاریوں کو ائیر پورٹ سے گرفتارکر لیاگیا تفصیلات کے مطابق اشتہاری احسن اسحاق نے گذشتہ ماہ 29 ستمبر کو تھانہ کینٹ گوجرانوالہ کی حدود میں شہری کو قتل کیا تھا دوسرے اشتہاری عامر نذیر نے 16 مئی کو تھانہ علی پور چھٹہ کے علاقے میں شہری پر حملہ کرکے اسے قتل کیا تھا پنجاب پولیس نے دونوں اشتہاریوں کے کوائف لسٹ میں شامل کروائے، گرفتاری کیلئے فالو اپ جاری رکھا۔دونوں اشتہاری بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کے دوران ایئرپورٹ سے گرفتار ہوئے،ملزمان کو متعلقہ اضلاع کی پولیس کے حوالے کیا جا رہا ہے۔
(روز نامہ پاکستان)
************
