آئی جی ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت تحفظ مرکز کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس

Oct 27, 2023
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت تحفظ ڈائریز کے سلسلے میں تحفظ مرکز کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس سنٹرل پولیس آفس میں منعقد ہوا جس میں ڈی ایس پی صدرجہلم میاں عبدالجبار،انچارج تحفظ مرکز اور وکٹم سپورٹ افسر نے کارکردگی بارے آگاہ کیا۔ آئی جی پنجاب نے پولیس تحفظ مرکز جہلم کے عملے، مستفید ہونے والے شہریوں، بچوں اور ٹرانسجینڈرز سے ملاقات کی، بچوں اور شہریوں نے تعاون کے خصوصی اقدام پر آئی جی پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔   انچارج تحفظ مرکز جہلم نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تحفظ مرکز جہلم نے اپنے قیام سے اب تک 1096 لوگوں کے مسائل حل کرکے ریلیف فراہم کیا،  48 ٹرانسجینڈرز، ذہنی و جسمانی معذوری کے شکار 07 خصوصی افراد کی مدد کی،  نشے کے عادی 32 افراد کا علاج کروایا، 12 گمشدہ بچوں کو والدین سے ملوایا، 8 مختلف این جی اوز کے ساتھ ایم او یوز سائن،48 بے گھر افراد کو شیلٹر کے لئے اولڈ پیپل ہوم میں پناہ دلوائی۔
(روز نامہ خبریں)
****************