آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت تحفظ مرکز کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت تحفظ مرکز کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس
آئی جی پنجاب نے پولیس تحفظ مرکز جہلم کے عملے، مستفید ہونے والے شہریوں، بچوں اور ٹرانسجینڈرز سے ملاقات کی۔  
 تحفظ مرکز جہلم نے اپنے قیام سے اب تک 1096 لوگوں کے مسائل حل کرکے ریلیف فراہم کیا۔
پولیس تحفظ مرکز کے پلیٹ فارم سے زیادہ سے زیادہ شہریوں کو سماجی تحفظ فراہم کیا جائے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت تحفظ ڈائریز کے سلسلے میں تحفظ مرکز کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس سنٹرل پولیس آفس میں منعقد ہوا جس میں ڈی ایس پی صدرجہلم میاں عبدالجبار،انچارج تحفظ مرکز اور وکٹم سپورٹ افسر نے کارکردگی بارے آگاہ کیا۔ آئی جی پنجاب نے پولیس تحفظ مرکز جہلم کے عملے، مستفید ہونے والے شہریوں، بچوں اور ٹرانسجینڈرز سے ملاقات کی، بچوں اور شہریوں نے تعاون کے خصوصی اقدام پر آئی جی پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔
  انچارج تحفظ مرکز جہلم نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تحفظ مرکز جہلم نے اپنے قیام سے اب تک 1096 لوگوں کے مسائل حل کرکے ریلیف فراہم کیا،  48 ٹرانسجینڈرز، ذہنی و جسمانی معذوری کے شکار 07 خصوصی افراد کی مدد کی،  نشے کے عادی 32 افراد کا علاج کروایا، 12 گمشدہ بچوں کو والدین سے ملوایا، 8 مختلف این جی اوز کے ساتھ ایم او یوز سائن،48 بے گھر افراد کو شیلٹر کے لئے اولڈ پیپل ہوم میں پناہ دلوائی، ڈسٹرکٹ بار جہلم سے متعدد شہریوں کوفری لیگل ایڈ مہیا کی،مشکلات کی شکار خواتین کو دارالامان منتقل کیا، 13 ٹرانسجینڈرز اور خواتین کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹر کروایا،  47 افراد کو مختلف تھانہ جات میں ریفر کیا اور کرائم کے متعلق مسائل حل کروائے، 316 ولنر ایبل افراد کی رجسٹریشن کی،5 ٹرانسجینڈرز کے ڈرائیونگ لائسنس لرنر بنوائے، ضلع جہلم کے تمام تھانہ جات میں ٹرانسجینڈرز کی معاونت کے لیے ہیلپ ڈیسک قائم کئے گئے ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے تحفظ مرکز جہلم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے سروس ڈلیوری کا دائرہ کار مزید بڑھانے کی ہدایت کی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ تحفظ مرکز دیگر سرکاری و نجی اداروں کے ساتھ نیٹ ورکنگ کو مزید موثر بنائے اور پولیس تحفظ مرکز کے پلیٹ فارم سے زیادہ سے زیادہ شہریوں کو سماجی تحفظ فراہم کیا جائے۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 739 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
 
 
Press Release Date: 
Thursday, October 26, 2023