پنجاب پولیس کا سنگین مقدمات میں مطلوب خطرناک اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز
قتل کی وارداتوں کے بعد بیرون ملک فرار کیلئے جانے والے دو اشتہاری فلائٹ میں سوار ہونے سے قبل ائیر پورٹ سے گرفتار۔
اشتہاری احسن اسحاق نے گذشتہ ماہ 29 ستمبر کو تھانہ کینٹ گوجرانوالہ کی حدود میں شہری کو قتل کیا تھا۔
دوسرے اشتہاری عامر نذیر نے 16 مئی کو تھانہ علی پور چھٹہ کے علاقے میں شہری پر حملہ کرکے اسے قتل کیا تھا۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پولیس ٹیموں کا اندرون وبیرون ملک مفرور خطرناک اشتہاریوں کی گرفتاریوں کیلئے کریک ڈاؤن جاری ہے جس کے تسلسل میں پنجاب پولیس کی موثر کوارڈی نیشن سے قتل کی وارداتوں کے بعد بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش میں مصروف دو خطرناک اشتہاریوں کو ائیر پورٹ سے گرفتارکر لیاگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اشتہاری احسن اسحاق نے گذشتہ ماہ 29 ستمبر کو تھانہ کینٹ گوجرانوالہ کی حدود میں شہری کو قتل کیا تھا،دوسرے اشتہاری عامر نذیر نے 16 مئی کو تھانہ علی پور چھٹہ کے علاقے میں شہری پر حملہ کرکے اسے قتل کیا تھا۔پنجاب پولیس نے دونوں اشتہاریوں کے کوائف پرویزنل آئیڈنٹیفیکیشن لسٹ میں شامل کروائے، گرفتاری کیلئے فالو اپ جاری رکھا۔دونوں اشتہاری بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کے دوران ایئرپورٹ سے گرفتار ہوئے،ملزمان کو متعلقہ اضلاع کی پولیس کے حوالے کیا جا رہا ہے۔
آئی جی پنجاب کی اے کیٹیگری خطرناک اشتہاریوں کی گرفتاری پر سپیشل آپریشن سیل گوجرانوالہ کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ قانونی مراحل جلد مکمل کرکے مجرم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے، آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ قتل، ڈکیتی اور اغواء میں ملوث خطرناک اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کو مزید تیز کیا جائے اورایف آئی اے، انٹرپول اور دیگر اداروں کے ساتھ باقاعدگی سے انفارمیشن شیئرنگ سے مزید اشتہاریوں کو قانون کی گرفت میں لایاجائے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 738 )
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************


Press Release Date:
Thursday, October 26, 2023