آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا احسن اقدام، شہید کانسٹیبل کے اہل خانہ کو نیا گھر فراہم کردیا

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا احسن اقدام، شہید کانسٹیبل کے اہل خانہ کو نیا گھر فراہم کردیا
لاہور پولیس کے شہید کانسٹیبل محمد قیصر کے اہل خانہ کو نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ایک کروڑ 35 لاکھ روپے مالیت کا گھر دے دیا گیا،
کانسٹیبل محمد قیصر نے لاہور کے علاقے موہلنوال میں ڈاکوؤں سے فائرنگ کے تبادلے میں جام شہادت نوش کیا،
کانسٹیبل محمد قیصر شہید کے والد ہیڈ کانسٹیبل اللہ دتہ نے 25 جنوری 2011 کو کربلا گامے شاہ کے باہر خود کش بمبار کو روکتے ہوئے جام شہادت نوش کیا تھا۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاہے کہ شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کی خاطر جام شہادت نوش کرنے والے افسران و اہلکار محکمہ کے ماتھے کا جھومر ہیں جن کے اہل خانہ کی بہترین ویلفیئر محکمہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ پنجاب پولیس ایسے بہادر جانبازوں کی امین فورس ہے جس میں باپ کے ساتھ ساتھ بیٹے بھی شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کیلئے جام شہادت نوش کرکے ہمیشہ کیلئے امر ہوگئے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ ویلفیئر کا کوئی اقدام پنجاب پولیس کے اس عظیم خاندان کی لازوال قربانیوں کا نعم البدل نہیں ہوسکتا، پنجاب پولیس اپنے ہیروز کے اہل خانہ کو زندگی کے کسی موقع پر تنہا نہیں چھوڑے گی۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شہداء کی ویلفیئر کیلئے جاری اقدامات کے تحت لاہور پولیس کے شہید کانسٹیبل محمد قیصر کے اہل خانہ کو نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ایک کروڑ 35 لاکھ روپے مالیت کا گھر دے دیا ہے۔ کانسٹیبل محمد قیصر نے لاہور کے علاقے موہلنوال میں ڈاکوؤں سے فائرنگ کے تبادلے میں جام شہادت نوش کیا تھا۔ کانسٹیبل محمد قیصر شہید کے والد ہیڈ کانسٹیبل اللہ دتہ نے 25 جنوری 2011 کو کربلا گامے شاہ کے باہر خود کش بمبار کو روکتے ہوئے جام شہادت نوش کیا تھا،حکومت پاکستان نے کانسٹیبل محمد قیصر کے والد ہیڈ کانسٹیبل اللہ دتہ کو قائد اعظم پولیس میڈل سے نواز رکھا ہے۔کانسٹیبل محمد قیصر کے دو بھائی محمد فیصل اور احمد علی بھی محکمہ پولیس میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ ہیڈ کانسٹیبل اللہ دتہ شہید، اور انکے فرزند کانسٹیبل محمد قیصر شہید کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 736 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Wednesday, October 25, 2023