آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی سنٹرل پولیس آفس میں کھلی کچہری
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شہریوں اور پولیس ملازمین کے مسائل سن کر احکامات جاری کئے۔
ناقص تفتیش اور شہریوں کی درخواستوں پر غیر ذمہ داری کا مظاہرہ ناقابل قبول ہے۔ آئی جی پنجاب
ایس او پیز کی خلاف ورزی کے مرتکب افسران و اہلکاروں خود کو محکمانہ کاروائی کیلئے تیار رکھیں۔ ڈاکٹر عثمان انور
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شہریوں کے مسائل کے ازالے کیلئے سنٹرل پولیس آفس میں کھلی کچہری لگائی جس میں آئی جی پنجاب نے شہریوں اور پولیس ملازمین کے مسائل سن کر احکامات جاری کئے۔ڈاکٹر عثمان انور نے شہریوں کی درخواستوں پر متعلقہ سپروائزری افسران سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ریلیف فراہم کیا۔آئی جی پنجاب نے کہاکہ ناقص تفتیش اور شہریوں کی درخواستوں پر غیر ذمہ داری کا مظاہرہ ناقابل قبول ہے، ایس او پیز کی خلاف ورزی کے مرتکب افسران و اہلکاروں خود کو محکمانہ کاروائی کیلئے تیار رکھیں۔ آئی جی پنجاب نے آر پی او، ڈی پی اوز کو شہریوں کے مسائل کے ازالے کیلئے ذاتی نگرانی میں اقدامات کی ہدایت کی۔
پولیس ملازمین نے ڈسپلن، ایڈمن اور ویلفیئر امور سے متعلقہ درخواستیں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو پیش کیں۔آئی جی پنجاب نے ملازمین کی درخواستوں پر میرٹ کے مطابق فوری ریلیف کا حکم دیا۔ انہوں نے کہاکہ پولیس ملازمین کے مسائل کا ازالہ کرکے ہی ان سے بہتر کارکردگی لی جاسکتی ہے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ شہریوں کی سہولت کیلئے 1787کمپلینٹ سنٹر کو ہفتے کے ساتوں روز فعال رکھا گیا ہے، شہری پولیس سے متعلقہ اپنی درخواستیں 1787 کمپلینٹ سنٹر پر بذریعہ کال، ایس ایم ایس اور ڈاک بھی بھجوا سکتے ہیں۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 735 )
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Wednesday, October 25, 2023