آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور سمیت مختلف اضلاع کے افسران و اہلکاروں کوبہترین کارکردگی پر انعامات سے نوازا،

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور سمیت مختلف اضلاع کے افسران و اہلکاروں کوبہترین کارکردگی پر انعامات سے نوازا،
اے آئی جی لیگل (HRC) شیخ آصف علی،محمد سلیم اے آئی جی لیگل،ڈی ایس پیز تنویر امجد، محمد امتیاز علی، شاہد نواز وٹو اور محمد فرخ خان کو تعریفی اسناد دی گئیں۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی انعامات حاصل کرنے والے افسران و اہلکاروں کوپہلے سے زیادہ محنت کی ہدایت،
جرائم کے خاتمے اور پبلک سروس ڈلیوری کی فراہمی کو مزید آسان بنانے کیلئے ترجیحی اقدامات جاری رکھے جائیں، آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ محنتی، قابل اور فرض شناس افسران واہلکاروں کی حوصلہ افزائی پنجاب پولیس کی احسن روایت ہے جس کا مقصد بہترین کارکردگی کیلئے پوری فورس کو متحرک اور مورال کو بلند رکھنا ہے۔ آئی جی پنجاب نے افسران وا ہلکاروں کو بہترین کارکردگی پرانعامات سے نوازتے ہوئے مزید محنت و فرض شناسی سے فرائض ادائیگی کی ہدایت کی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور افسران و اہلکاروں کوپہلے سے زیادہ محنت کی ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ جرائم کے خاتمے اور پبلک سروس ڈلیوری کی فراہمی کو مزید آسان بنانے کیلئے ترجیحی اقدامات جاری رکھے جائیں، آئی جی پنجاب نے کہاکہ افسران بہترین سپروائزری کردار اداکریں، انسداد جرائم کے ساتھ انٹیلی جنس انفارمیشن حصول کا نظام مزید موثر بنائیں، کانسٹیبلری بھرپور محنت اور فرض شناسی سے فرائض ادا کرتے ہوئے منظم جرائم کے قلع قمع کا عمل مزید تیز کریں، ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ منشیات کی لعنت کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں تیزی لائی جائے، منظم جرائم میں ملوث عادی مجرمان کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے انہیں پابند سلاسل کرکے سخت سے سخت سزائیں دلوائی جائیں۔ آئی جی پنجاب نے ان خیالات کا اظہار آج سنٹرل پولیس آفس میں افسران و اہلکاروں کو انعامات دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
سنٹرل پولیس آفس میں بہترین کارکردگی کے حامل افسران و اہلکاروں کی کیش انعامات و تعریفی اسناد دینے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور سمیت مختلف اضلاع کے افسران و اہلکاروں کو انعامات سے نوازا،اے آئی جی لیگل (HRC) شیخ آصف علی،محمد سلیم اے آئی جی لیگل کو تعریفی اسناد سے نوازاگیا۔ آئی جی پنجاب نے ڈی ایس پیز تنویر امجد، محمد امتیاز علی، شاہد نواز وٹو اور محمد فرخ خان کو تعریفی اسناد دیں،لیگل، انویسٹی گیشن آپریشنز لاہور پولیس، ڈولفن سکواڈ، شیخوپورہ اور فیصل آباد ریجن کے افسران واہلکاروں کو انعامات و تعریفی اسناد دی گئیں۔آرگنائزڈ کرائم یونٹ سمیت مختلف ونگز میں تعینات افسران و اہلکار بھی انعامات حاصل کرنے والوں میں شامل تھے۔ ایڈیشنل آئی جی فنانس اینڈ ویلفیئر محمد ریاض نذیر گاڑا، ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمدچوہدری، اے آئی جی ڈسپلن احسن سیف اللہ اور اے آئی جی ویلفیئر نوید اجمل سمیت دیگر افسران موجود تھے۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 733 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Wednesday, October 25, 2023