پولیس اہلکاروں کے علاج کیلئے 11لاکھ روپے سے زائد فنڈز جاری

Oct 24, 2023

لاہور (کر ائم رپو رٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر غازی اہلکاروں کے علاج کے لئے 11 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے گئے ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق لاہور سمیت مختلف اضلاع کے پولیس اہلکاروں کو علاج معالجے کے اخراجات کیلئے فنڈز کی منظوری دی گئی زخمی ڈی ایس پی محمد عمر فاروق کو علاج معالجے کیلئے 3 لاکھ روپے دئیے گئے،زخمی ہیڈ کانسٹیبلز رضا علی، الطاف حسین اور کانسٹیبل عبدالطیف کو 02 لاکھ روپے فی کس دئیے گئے،زخمی کانسٹیبل محمد عدیل جمیل کو طبی اخراجات کیلئے 01 لاکھ 50 روپے روپے دیئے گئے زخمی غازی کانسٹیبل شوکت حیات کو علاج معالجے کیلئے 1 لاکھ روپے دئیے گئے۔مذکورہ بالا غازی افسران و اہلکار دوران ڈیوٹی مجرمان سے مقابلے میں گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوئے تھے۔

(روز نامہ پاکستان)

*************