آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی سروسز ہسپتال آمد

Oct 24, 2023
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سروسز ہسپتال کا دورہ کیا اور ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والے پنجاب پولیس کے مالی میثم رضا کی عیادت کی۔آئی جی پنجاب نے ڈاکٹروں سے میثم رضا کی صحت اور جاری علاج بارے دریافت کیا اور زخمی میثم رضا کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے میثم رضا کے اہل خانہ کی مالی امداد بھی کی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈاکٹروں کو میثم رضا کی بہترین نگہداشت کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب پولیس ایک فیملی کی مانند ہے جس کے ہر رکن کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے اور اس سلسلے میں ترجیحی اقدامات جاری رہیں گے۔ڈی آئی جی آئی ٹی احسن یونس، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سید علی ناصر رضوی، سی ٹی او لاہور کیپٹن ریٹائرڈ مستنصر فیروز سمیت دیگر افسران بھی آئی جی پنجاب کے ہمراہ تھے۔
(روز نامہ سٹی 42)
************