آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سینکڑوں شہریوں کو خدمات فراہم کرنے پر تحفظ مرکز قصور کی کارکردگی کو سراہا،

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سینکڑوں شہریوں کو خدمات فراہم کرنے پر تحفظ مرکز قصور کی کارکردگی کو سراہا،
آئی جی پنجاب نے تحفظ مرکز کے پلیٹ فارم سے سکول جانے والے بچوں، انکے والدین اور مستفید ہونے والے دیگر شہریوں سے ملاقات کی۔
تحفظ مرکز انسانی خدمت و تحفظ کے حوالے سے پنجاب پولیس کا برینڈ پراجیکٹ بن چکے ہیں۔ آئی جی پنجاب
پولیس تحفظ مرکز کے پلیٹ فارم سے غریب، کمزور عدم تحفظ کے شکار زیادہ سے زیادہ شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جائے۔ آئی جی پنجاب کی ہدایت۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں تحفظ مرکز کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں تحفظ مرکز قصور کے سٹاف نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو کارکردگی بارے بریفنگ پیش کی۔ ڈی پی او قصور اور انچارج تحفظ مرکز، وکٹم سپورٹ افسر نے تحفظ مرکز کی کارکردگی بارے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ تحفظ مرکز قصور نے 52 ٹرانسجینڈرز، 34 بے گھر افراد، چائلڈ لیبر کے شکار 16 بچوں کو مدد و تحفظ فراہم کیا۔ مختلف شاہراہوں پر پڑے نشے کے عادی 42 افراد کا علاج کروایا، تمام افراد نارمل زندگی گذار رہے ہیں، 810 ڈرائیونگ لائسنسوں کے اجراء سمیت 1300 سے زائد شہریوں کو پولیس خدمت مرکز کی سہولیات فراہم کیں، 34 لاپتہ اور گمشدہ بچوں کو ڈھونڈ کر والدین اور چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کیا۔ غریب والدین کے 14 مستحق بچوں کو سکول داخل کروایا، یونیفارم، کتابوں اور ماہانہ فیس کا انتظام کرکے تعلیم کا سلسلہ بحال کروایا، اغوا ہونے والے ایک خواجہ سرا کو پولیس مقابلے کے بعد بازیاب کروا کر 04 ملزمان کو گرفتار کیا، تحفظ مرکز قصور نے سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ، چائلڈ پروٹیکشن یونٹ، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن، اولڈ ہوم سمیت متعدد نجی اداروں سے ایم او یو سائن کئے، ان ایم او یوز کے تحت مشکلات کے شکار شہریوں کو سماجی تحفظ، مدد اور معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سینکڑوں شہریوں کو خدمات فراہم کرنے پر تحفظ مرکز قصور کی کارکردگی کو سراہا، آئی جی پنجاب نے تحفظ مرکز کے پلیٹ فارم سے سکول جانے والے بچوں، انکے والدین اور مستفید ہونے والے دیگر شہریوں سے ملاقات کی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ تحفظ مرکز انسانی خدمت و تحفظ کے حوالے سے پنجاب پولیس کا برینڈ پراجیکٹ بن چکے ہیں، پولیس تحفظ مرکز کے پلیٹ فارم سے غریب، کمزور عدم تحفظ کے شکار زیادہ سے زیادہ شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جائے۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 732 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Tuesday, October 24, 2023