پنجاب جرنلسٹ پروٹیکشن کوارڈینیشن کمیٹی کا پہلا اجلاس سنٹرل پولیس آفس میں منعقد
کنوینر کمیٹی ڈی آئی جی سکیورٹی کامران عادل نے آئی جی پنجاب کو میٹی کے خدوخال اور اغراض و مقاصد بارے آگاہ کیا،
صحافیوں کے تحفظ، کسی بھی طرح کے استحصال کے تدارک کے حوالے سے اقدامات بارے غور و خوض کیا گیا،
صحافیوں کی نمائندہ تنظیموں کے عہدیداروں نے کمیٹی کے مینڈیٹ، رولز آف بزنس اور ورکنگ بارے تجاویز پیش کیں۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے صحافیوں کے تحفظ اور ہر ممکن تعاون کی فراہمی کی یقین دہانی کروائی،
پنجاب جرنلسٹ پروٹیکشن کوارڈینیشن کمیٹی کا پہلا اجلاس سنٹرل پولیس آفس میں منعقد ہوا جس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے علاوہ ممبر کمیٹی پنجاب جرنلسٹ سیفٹی کولیشن (پنجاب چیپٹر) اقبال خٹک، صدر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ افضل بٹ، صدر پنجاب یونین آف جرنلسٹ شہزاد حسین بٹ، منسٹری آف انفارمیشن اینڈ براڈ کاسٹنگ کے نمائندہ ارسلان طاہر اور سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب کے نمائندہ، ڈائریکٹر نیوز ڈی جی پی آر قدرت اللہ نے شرکت کی۔ کنوینر کمیٹی ڈی آئی جی سکیورٹی کامران عادل نے آئی جی پنجاب کوپنجاب جرنلسٹ پروٹیکشن کوارڈینیشن کمیٹی کے خدوخال اور اغراض و مقاصد بارے آگاہ کیا،صحافیوں کے تحفظ، کسی بھی طرح کے استحصال کے تدارک کے حوالے سے اقدامات بارے غور و خوض کیا گیا،
دوران اجلاس صحافیوں کی نمائندہ تنظیموں کے عہدیداروں نے کمیٹی کے مینڈیٹ، رولز آف بزنس اور ورکنگ بارے تجاویز پیش کیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے صحافیوں کے تحفظ اور ہر ممکن تعاون کی فراہمی کی یقین دہانی کروائی، کنوینر کمیٹی ڈی آئی جی کامران عادل نے پروٹیکشن کمیٹی کے ارکان کی تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدامات عمل میں لا رہے ہیں۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 731 )
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Tuesday, October 24, 2023