قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری متحدہ عرب امارات سے گرفتار

Oct 23, 2023

لاہور (کر ائم رپو رٹر) میں قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری اخلاق احمد متحدہ عرب امارات سے گرفتار کر لیا گیا ایک اور اشتہاری کی گرفتاری سے رواں برس بیرون ملک سے گرفتار ہونے والے اشتہاری مجرمان کی مجموعی تعداد 128 ہو گئی ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ملزم آٹھ ماہ قبل واردات کے بعد متحدہ عرب امارات فرار ہو گیا تھا پنجاب پولیس نے انٹرپول سے ریڈ نوٹس جاری کروایا، ملزم کو مزید کاروائی کیلئے گوجرانوالہ پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ 

(روز نا مہ پاکستان)

***********