پنجاب ہائی وے پٹرول کے 91افسران کو پروموشن رینک لگانے کی تقریب

Oct 23, 2023

 لاہور (کر ائم رپو رٹر)آئی جی پنجاب نے پنجاب ہائی وے پٹرول کے ترقی پانے والے 91 افسران کو سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ تقریب میں پروموشن رینک لگائے تقریب میں ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی راو عبدالکریم، ڈی آئی جی پی ایچ پی اطہر وحید، سینئر پولیس افسران، ترقی پانے والے افسران کے اہل خانہ نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ترقی پانے والے افسران کو محکمانہ ترقی پر مبارک باد دی آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ڈی آئی جی پی ایچ پی اطہر وحید نے پٹرولنگ پولیس کو جدیدخطوط پر استوار کردیا اور اس وقت پٹرولنگ پولیس کرائم فائٹنگ، روڈ سیفٹی، ٹریفک مینجمنٹ کے ساتھ شہریوں کی خدمت میں بھی آگے ہے آئی جی نے کہا کہ 8 ماہ کے دوران مجموعی طور پر ہزار سے 16 ہزار سے زائد پروموشنز کر چکے ہیں، ڈی ایس پی سے ایس پی رینک پر ترقی کا بورڈ جلد ہو گا، ٹریننگ کورسز مکمل ہونے کے بعد آئندہ چند مہینوں میں کانسٹیبلری میں بھی ہزاروں پروموشنز ہونگی پی ایچ پی اور ایس پی یو اہلکاروں کو مجوزہ ٹورازم پولیس فورس میں شامل کریں گے۔ 

(روز نامہ پاکستان)

***********