آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی سروسز ہسپتال آمد،ٹریفک حادثے میں زخمی پنجاب پولیس کے مالی میثم رضا کی عیادت کی۔
ڈاکٹر عثمان انور نے میثم رضا کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، اہل خانہ کی مالی امداد بھی کی،
پنجاب پولیس ایک فیملی کی مانند ہے جس کے ہر رکن کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔ آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سروسز ہسپتال کا دورہ کیا اور ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والے پنجاب پولیس کے مالی میثم رضا کی عیادت کی۔آئی جی پنجاب نے ڈاکٹروں سے میثم رضا کی صحت اور جاری علاج بارے دریافت کیا اور زخمی میثم رضا کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے میثم رضا کے اہل خانہ کی مالی امداد بھی کی۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈاکٹروں کو میثم رضا کی بہترین نگہداشت کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب پولیس ایک فیملی کی مانند ہے جس کے ہر رکن کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے اور اس سلسلے میں ترجیحی اقدامات جاری رہیں گے۔ڈی آئی جی آئی ٹی احسن یونس، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سید علی ناصر رضوی، سی ٹی او لاہور کیپٹن ریٹائرڈ مستنصر فیروز سمیت دیگر افسران بھی آئی جی پنجاب کے ہمراہ تھے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 726 )
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Monday, October 23, 2023