آئی جی کے شہدا ءکو خراج عقیدت پیش کرنے کے احکامات

Oct 21, 2023

لاہور(کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس شہدا ءکوانکے یوم شہادت کے روزخصوصی خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے احکامات جاری کر دئیے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے صوبے کے تمام سپروائزری افسران کو بھجوائے مراسلے میں ہدایت کی ہے کہ ہر ضلع میں شہادت کے روز شہید کی قبر پر پولیس کا چاق و چوبند دستہ سلامی پیش کرے گا جبکہ شہدا کی فیملیز کو محکمہ کی جانب سے خصوصی تحائف بھی دیئے جائیں گے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے آئندہ ہفتے کے شہداءکی لسٹ لاہور سمیت مختلف اضلاع کے شہدا ءکی فہرست تمام آر پی اوز، ڈی پی اوز اور یونٹ سربراہان کو ارسال کر دی آئی جی نے کہاکہ ویلفیئر برانچ کی جانب سے ہر ہفتے شہدا ءکی لسٹ ایڈوانس متعلقہ اضلاع کو بھجوا دی جائے گی اور تمام افسران ذاتی نگرانی میں شہداءکی قربانیوں کو شایان شان خراج تحسین پیش کرینگے۔ 23 اکتوبر سے 29 اکتوبر تک شہداءمیں کانسٹیبل سے انسپکٹر رینک 30 افسران و اہلکار شامل ہیں ۔

(روز نامہ پاکستان)

*************