Oct 21, 2023
لاہور (کرائم رپورٹر ) انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سیالکوٹ،ڈسکہ فائرنگ کیس کے ملزمان کو گرفتار کرنے والی پولیس و دیگر اداروں کی ٹیموں کو تعریفی لیٹر، اسناد اور نقد انعامات سے نوازا ہے، سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ تقریب میں آئی جی نے آر پی او شیخوپورہ بابر سرفراز الپا، ڈی پی او سیالکوٹ حسن اقبال، ڈی پی او قصور طارق عزیز اور ڈی پی او پاکپتن کیپٹن ریٹائرڈ طارق ولایت ودیگرکو تعریفی لیٹرز اورانعامات دیئے۔ آئی جی نے کہاکہ پولیس کو بھرپور معاونت فراہم کرنے پر قومی سکیورٹی اداروں کے مشکور ہیں۔
(روز نامہ جنگ)
**************
