سنٹرل پولیس آفس:پنجاب ہائی وے پٹرول کے ترقی پانے والے 91 افسران کو پروموشن رینک لگانے کی تقریب،

سنٹرل پولیس آفس:پنجاب ہائی وے پٹرول کے ترقی پانے والے 91 افسران کو پروموشن رینک لگانے کی تقریب،

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ترقی پانے والے افسران و اہلکاروں کو پروموشن رینک لگائے،

ڈی آئی جی پی ایچ پی اطہر وحید نے پٹرولنگ پولیس کو جدیدخطوط پر استوار کیا،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور

پٹرولنگ پولیس کرائم فائٹنگ، روڈ سیفٹی،ٹریفک مینجمنٹ کے ساتھ شہریوں کی خدمت میں بھی آگے ہے،آئی جی پنجاب 

ڈی ایس پی سے ایس پی رینک پر ترقی کا بورڈ جلد ہو گا،کانسٹیبلری  میں بھی ہزاروں پروموشنز ہونگی، ڈاکٹر عثمان انور

پی ایچ پی اور ایس پی یو اہلکاروں کو مجوزہ ٹورازم پولیس فورس میں شامل کریں گے،آئی جی پنجاب

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پنجاب ہائی وے پٹرول کے ترقی پانے والے 91 افسران کو سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ تقریب میں پروموشن رینک لگائے۔ تقریب میں ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی راو عبدالکریم، ڈی آئی جی پی ایچ پی اطہر وحید، سینئر پولیس افسران، ترقی پانے والے افسران کے اہل خانہ نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ترقی پانے والے افسران کو محکمانہ ترقی پر مبارک باد دی۔  آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ڈی آئی جی پی ایچ پی اطہر وحید نے پٹرولنگ پولیس کو جدیدخطوط پر استوار کردیا ہے اور اس وقت پٹرولنگ پولیس کرائم فائٹنگ، روڈ سیفٹی، ٹریفک مینجمنٹ کے ساتھ شہریوں کی خدمت میں بھی آگے ہے،آئی جی پنجاب نے کہا کہ میانوالی میں ہارون شہید چیک پوسٹ پر پی ایچ پی کے بہادر جوانوں نے دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور دشمن کو پسپا ہونے پر مجبور کر دیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ گزشتہ 8 ماہ کے دوران مجموعی طور پر ہزار سے 16 ہزار سے زائد پروموشنز کر چکے ہیں، ڈی ایس پی سے ایس پی رینک پر ترقی کا بورڈ جلد ہو گا، ٹریننگ کورسز مکمل ہونے کے بعد آئندہ چند مہینوں میں کانسٹیبلری میں بھی ہزاروں پروموشنز ہونگی، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پی ایچ پی اور ایس پی یو اہلکاروں کو مجوزہ ٹورازم پولیس فورس میں شامل کریں گے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ لائسنسنگ اتھارٹی ملنے کے بعد پی ایچ پی صوبہ بھر میں ڈرائیونگ لائسنسنگ سنٹرز، ٹریننگ سکولز قائم کرے گی، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پی ایچ پی کے پاس دستیاب بغیر ریڈ کے ای پی پی کا نظام ماڈرن پولیسنگ کا شاہکار ہے، آئی ٹی اصلاحات کے حوالے سے پنجاب پولیس پورے خطے میں اول نمبر کی فورس ہے ، ان اصلاحات سے کرائم کنٹرول اور سروس ڈلیوری کا عمل مزید بہتر ہوا ہے۔ 

ڈی آئی جی پی ایچ پی اطہر وحید نے کہا کہ پی ایچ پی ای چالاننگ کے ذریعے  32 کروڑ روپے قومی خزانے میں جمع کروا چکی ہے ، سمارٹ پٹرولنگ اور آئی ٹی بیسڈ ٹیکنالوجی سے شاہراہوں پر کرائم اور ٹریفک حادثات میں واضح کمی آئی ہے،ڈی آئی جی پی ایچ پی نے مزید کہا کہ ای پی پی سسٹم کے ذریعے ہر ماہ 08 سو اشتہاری گرفتار کر رہے ہیں، پٹرولنگ پولیس گزشتہ ماہ 03 سو سے زائد چوری شدہ موٹر سائیکلز اور گاڑیاں برآمد کی ہیں،ڈی آئی جی پی ایچ پی نے گڈ ورک بارے بتایا کہ پی ایچ پی نے پٹرولنگ پوسٹ پر قائم کمیونٹی پولیس فورم کے تحت 39 زندگیاں بچائی ہیں، ٹریفک لوڈ مینجمنٹ کے تحت 02 ماہ میں شاہراہوں کو نقصان پہنچانے والی گاڑیوں کو 10 کروڑ روپے جرمانہ کیا گیا ہے ، سموگ سیزن میں نئے رولز کے تحت دھواں اور مضر گیس خارج کرنے والی 15سو گاڑیوں کے چالان کئے گئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پی ایچ پی کی مجموعی کارکردگی قابل ستائش ہے جسے مزید بہتر وسائل اور جدید ٹیکنالوجی کی فراہمی سے پاکستان کی بہترین پٹرولنگ فورس بنا کر دم لیں گے۔

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 724 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
Press Release Date: 
Sunday, October 22, 2023