پنجاب پولیس کا لاہور سمیت صوبہ بھر میں سنگین جرائم کے بعد بیرون ملک فرار ہونے والے اشتہاریوں کے خلاف گھیرا تنگ،
قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری اخلاق احمد متحدہ عرب امارات سے گرفتار
رواں برس بیرون ملک سے گرفتار ہونے والے اشتہاری مجرمان کی مجموعی تعداد 128 ہو گئی، ترجمان پنجاب پولیس
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس کا صوبہ بھر میں سنگین جرائم کے بعد بیرون ملک فرار ہونے والے اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے جس کے تسلسل میں قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری اخلاق احمد متحدہ عرب امارات سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ایک اور اشتہاری کی گرفتاری سے رواں برس بیرون ملک سے گرفتار ہونے والے اشتہاری مجرمان کی مجموعی تعداد 128 ہو گئی ہے ،ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ملزم آٹھ ماہ قبل واردات کے بعد متحدہ عرب امارات فرار ہو گیا تھا، پنجاب پولیس نے انٹرپول سے ریڈ نوٹس جاری کروایا، گرفتاری کیلئے مسلسل فالو اپ جاری رکھا۔ ملزم کو تین ہفتے قبل متحدہ عرب امارات سے گرفتار کیا گیا، قانونی مراحل پورے کرنے کے بعد آج پاکستان لایا گیا، ملزم کو مزید کاروائی کیلئے گوجرانوالہ پولیس کے حوالے کردیا گیا،
آئی جی پنجاب نے اے کیٹیگری خطرناک اشتہاری کی گرفتاری پر سپیشل آپریشن سیل گوجرانوالہ کی ٹیم کو شاباش دی ۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ قتل، ڈکیتی اور اغواء میں ملوث خطرناک اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کو مزید تیز کیا جائے، ایف آئی اے، انٹرپول اور دیگر اداروں کے ساتھ باقاعدگی سے انفارمیشن شئیرنگ کی جا رہی ہے، آئی جی پنجاب نے کہا کہ آر پی اوز، ڈی پی اوز بیرون ملک مفرور خطرناک اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی خود نگرانی کریں اور مجرمان کی گرفتاری کی رپورٹس باقاعدگی سے سنٹرل پولیس آفس بھجوائیں۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 723 )
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
