پنجاب پولیس کے صوبہ بھر میں گرجا گھروں سمیت دیگر مسیحی عبادت گاہوں کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات

پنجاب پولیس کے صوبہ بھر میں  گرجا گھروں سمیت دیگر مسیحی عبادت گاہوں کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا  آر پی اوز، ڈی پی اوز کو گرجا گھروں کے سکیورٹی انتظامات بڑھانے کا حکم،

مسیحی شہریوں نے پر امن ماحول میں اپنی عبادت کیں اور دعائیہ تقریبات میں شرکت کی ۔ 

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر اتوار کے روز صوبہ بھر کے گرجا گھروں میں مسیحی عباداتی دعائیہ پروگرام کے موقع پر پنجاب پولیس نے ہائی الرٹ ہوکر فرائض ادا کئے، مسیحی شہریوں نے پر امن ماحول میں اپنی عبادات کیں اور دعائیہ تقریبات میں شرکت کی ۔۔

قبل ازیں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے  آر پی اوز، ڈی پی اوز کو گرجا گھروں کے سکیورٹی انتظامات بڑھانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ تمام اضلاع میں ایس پیز، سپروائزری افسران گرجا گھروں، اہم مقامات کے سکیورٹی انتظامات خود چیک کریں، حساس گرجا گھروں پر پولیس کی اضافی نفری اور سنائپرز تعینات کئے جائیں، ڈولفن سکواڈ، پی آر یو، ایلیٹ ٹیمیں گرجا گھروں کے گرد موثر پٹرولنگ کریں، آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ تعینات پولیس افسران اور جوان انتہائی الرٹ رہیں، شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں، گرجا گھروں، مسیحی آبادیوں اورحساس مقامات کے گرد سرچ اینڈ سویپ آپریشنز جاری رکھے جائیں، آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ علما کرام، مسیحی کمیونٹی، امن کمیٹیوں کے ارکان بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دیں، ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس نے مسیحی کمیونٹی سمیت اقلیتوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے لئے میثاق سنٹرز قائم کر رکھے ہیں ۔

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 722 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
Press Release Date: 
Sunday, October 22, 2023