آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے احکامات جاری کر دئیے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے احکامات جاری کر دئیے۔
ہر ضلع میں شہادت کے روز شہید کی قبر پر پولیس کا چاق و چوبند دستہ سلامی پیش کرے گا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور
شہدا کی فیملیز کو محکمہ کی جانب سے خصوصی تحائف بھی دیئے جائیں گے، ڈاکٹر عثمان انور
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس شہدا کوانکے یوم شہارت کے روزخصوصی خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے صوبے کے تمام سپروائزری افسران کو بھجوائے مراسلے میں ہدایت کی ہے کہ ہر ضلع میں شہادت کے روز شہید کی قبر پر پولیس کا چاق و چوبند دستہ سلامی پیش کرے گا جبکہ شہدا کی فیملیز کو محکمہ کی جانب سے خصوصی تحائف بھی دیئے جائیں گے،  آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے آئندہ ہفتے کے شہداء کی لسٹ لاہور سمیت مختلف اضلاع کے شہدا کی فہرست تمام آر پی اوز، ڈی پی اوز اور یونٹ سربراہان کو ارسال کر دی ہے۔
آئی جی پنجاب نے کہاکہ ویلفیئر برانچ کی جانب سے ہر ہفتے شہدا کی لسٹ ایڈوانس متعلقہ اضلاع کو بھجوا دی جائے گے اور تمام افسران ذاتی نگرانی میں شہدا کی قربانیوں کو شایان شان خراج تحسین پیش کریں گے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ 23 اکتوبر سے 29 اکتوبر تک شہدا میں کانسٹیبل سے انسپکٹر رینک 30 افسران و اہلکار شامل ہیں جنہوں نے لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، قصور، سیالکوٹ، بہاولپور اور چکوال سمیت دیگر اضلاع میں جام شہادت نوش کیا۔ آئی جی پنجاب نے مزیدکہاکہ شہداء کے اہل خانہ کی بہترین ویلفیئر اولین ترجیح ہے اور ان کی بے مثال قربانیوں کے اعتراف اور انکے اہل خانہ کی ویلفیئر کیلئے بھرپور اقدامات جاری ہیں۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 720 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Friday, October 20, 2023