جمعتہ المبارک کے موقع پرپنجاب پولیس کے صوبہ بھر میں مساجد اور امام بارگاہوں کے فول پروف سکیورٹی انتظامات
لاہور سمیت صوبہ بھر میں امن وامان کی فضا برقرار رہی۔ آ ئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر جمعۃالمبارک کے موقع پر پنجاب پولیس نے صوبہ بھر میں مساجداور امام بارگاہوں کے فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنائے جس کی بدولت صوبہ بھر میں امن و امان کی فضا برقرار رہی اور شہریوں نے بغیر کسی پریشانی اپنے معمولات زندگی سر انجام دئیے۔
قبل ازیں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور سمیت صوبہ بھر کی مساجد، امام بارگاہوں، اہم مقامات، کاروباری مراکز کی سکیورٹی بڑھانے کا حکم دیا تھا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ موجودہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر پولیس انتہائی چوکس رہے، مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھیں، ڈولفن سکواڈ، پیرو، ایلیٹ فورس، تھانوں کی ٹیمیں عبادت گاہوں،اہم مقامات کے اطراف میں موثر پٹرولنگ کریں، تمام داخلی و خارجی راستوں پر مشکوک افراد، گاڑیوں کی مکمل چیکنگ یقینی بنائی جائے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ سرچ اینڈ سویپ آپریشنز سے جرائم پیشہ،ملک دشمن عناصر کی سرکوبی یقینی بنایا جائے اور پولیس افسران و اہلکار ملک دشمن و شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں، بلند مقامات پر تعینات سنائپرز اطراف کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 719 )
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Friday, October 20, 2023