آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ڈی پی او سیالکوٹ حسن اقبال اور انکی ٹیم کی ملاقات
ڈی پی او سیالکوٹ حسن اقبال نے پولیس اسٹیشن ڈائریز کے تحت ضلعی پولیس کی کارکردگی بارے بریفنگ دی،
آئی جی پنجاب کی ڈکیتی، اغوا، قتل، اندھے قتل کی وارداتیں ٹریس کرنے پر سیالکوٹ پولیس کو شاباش۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈی پی او سیالکوٹ حسن اقبال اور انکی ٹیم سے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی، ڈی پی او سیالکوٹ حسن اقبال نے پولیس اسٹیشن ڈائریز کے تحت ضلعی پولیس کی کارکردگی بارے بریفنگ دی اور گذشتہ دنوں میں ٹریس آؤٹ ہونے والے ہائی پروفائل کیسز بارے آگاہ کیا۔ آئی جی پنجاب نے ڈکیتی، اغوا، قتل، اندھے قتل کی وارداتیں ٹریس کرنے پر سیالکوٹ پولیس کو شاباش دی۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب نے خاتون کو قتل کرکے لاش صندوق میں چھپانے والی ملزمہ کو گرفتار کرنے پر ایس ایچ او سمبڑیال کی کارکردگی کو سراہا،مال مویشی، ڈیرے کے لالچ میں چچا کو قتل کرکے اغواء کا ڈرامہ رچانے والا سفاک ملزم گرفتار کرنے پر پولیس ٹیم کو شاباش دی۔دو نوجوانوں کے پر اسرار قتل میں ملوث ملزمان کو جدید ٹیکنیکل ذرائع سے گرفتار کرنے پر ایڈیشنل ایس پی ملک محمد نوید اور ٹیم کی کارکردگی کو سراہا، آئی جی پنجاب نے ایک کروڑ 81 لاکھ کا مال مسروقہ برآمد کرنے اور ملزم کو گرفتار کرنے پر تھانہ کینٹ کی ٹیم کو شاباش دی اور پولیس کانسٹیبل انضمام الحق کو شہید کرنے والے ملزمان کو ٹریس کرنے والی پولیس ٹیم کی کارکردگی کو بھی سراہا، ڈاکٹر عثمان انور نے ڈکیتی، قتل اور منشیات کے دیگر کیسز کامیابی سے ٹریس کرنے پر سیالکوٹ پولیس افسران و اہلکاروں کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور انسداد جرائم کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ جاری رکھا جائے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ انسداد جرائم کے ساتھ ساتھ شہریوں کیلئے پبلک سروس ڈلیوری کو موثر حکمت عملی سے مزید آسان بنایا جائے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 718 )
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************


Press Release Date:
Friday, October 20, 2023