Oct 20, 2023
لاہور(کرائم رپورٹرسے ) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کھلی کچہری لگائی اور لاہور سمیت تما م اضلاع کے شہریوں اور ملازمین کے مسائل سنے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے شہریوں کی درخواستوں پر فوری احکامات جاری کیے۔ آئی جی نے کہا کہ شہری پولیس سے متعلق کوئی بھی درخواست 1787 ہیلپ لائن پر بذریعہ کال بھی سنٹرل پولیس آفس بھجوا سکتے ہیں ۔ مزید برآں آئی جی نے نجی یونیورسٹی کے ساتھ ایم اویو پردستخط کیے ہیں ۔ انہوں نےکہاکہ پنجاب پولیس تعلیم اور ریسرچ کلچر کے فروغ اور یونیورسٹی طلباو طالبات کے ساتھ براہ راست انٹرکشن کو فروغ دے رہی ہے۔
(روز نامہ جندگ)
*************
