آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی سنٹرل پولیس آفس میں کھلی کچہری۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی سنٹرل پولیس آفس میں کھلی کچہری۔
آئی جی پنجاب نے لاہور سمیت دیگر اضلاع سے آئے شہریوں اور پولیس ملازمین کے مسائل سنے۔
شہریوں کے مسائل کے ازالے اور انہیں ریلیف پہنچانے کیلئے سنٹرل پولیس آفس میں روزانہ کھلی کچہری لگائی جارہی ہے۔ آئی جی پنجاب
شہری پولیس سے متعلق کوئی بھی درخواست 1787 ہیلپ لائن پر بذریعہ کال بھی سنٹرل پولیس آفس بھجوا سکتے ہیں۔ ڈاکٹر عثمان انور
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سنٹرل پولیس آفس میں کھلی کچہری لگائی اور لاہور سمیت دیگر اضلاع سے آئے شہریوں اور ملازمین کے مسائل سنے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے شہریوں کی درخواستوں پر فوری ایکشن کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہاکہ میرٹ کے مطابق بلا تاخیر قانونی کاروائی سے متاثرہ شہریوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مختلف اضلاع میں تعینات اہلکاروں اور خواتین ملازمین کے مسائل بھی سنے۔ ڈاکٹر عثمان انور کا پولیس ملازمین کی درخواستوں پر ایڈمن، ویلفیئر اور ڈسپلن برانچوں کو فوری کاروائی کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ پولیس ملازمین کو میرٹ کے مطابق فوری ریلیف فراہم کیا جائے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے کہاکہ شہریوں کے مسائل کے ازالے اور انہیں ریلیف پہنچانے کیلئے سنٹرل پولیس آفس میں روزانہ کھلی کچہری لگائی جارہی ہے، شہری پولیس سے متعلق کوئی بھی درخواست 1787 ہیلپ لائن پر بذریعہ کال بھی سنٹرل پولیس آفس بھجوا سکتے ہیں۔ ڈاکٹر عثمان انور نے مزیدکہاکہ 1787 کمپلینٹ سنٹر کو شہریوں کی سہولت کیلئے ہفتے کے ساتوں روز فعال رکھا گیا ہے، شہری بذریعہ کال، ایس ایم ایس اور ڈاک بھی اپنی شکایات درج کرواسکتے ہیں۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 716 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Thursday, October 19, 2023