پنجاب پولیس کا خطرناک اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، دبئی فرار ہونے والا قاتل اشتہاری شاہ جہاں گرفتار

پنجاب پولیس کا خطرناک اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، دبئی فرار ہونے والا قاتل اشتہاری شاہ جہاں گرفتار
رواں برس بیرون ملک سے گرفتار ہونے والے اشتہاری مجرمان کی مجموعی تعداد 127 ہو گئی،
 ائیرپورٹ پر ریکارڈ چیکنگ کے دوران انٹربارڈر مینجمنٹ سسٹم میں ملزم کا نام پرجاری ریڈ نوٹس ظاہر ہوا۔
ملزم کو فوری گرفتار کرکے مزید کاروائی کیلئے پولیس ٹیم کے حوالے کردیا گیا،
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس کا بیرون ملک مفرور خطرناک اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے جس کے تسلسل میں واردات کے بعد دبئی فرار ہونے والا اشتہاری شاہ جہاں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ رواں برس بیرون ملک سے گرفتار ہونے والے اشتہاری مجرمان کی مجموعی تعداد 127 ہو گئی،ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ملزم شاہ جہاں چار برس قبل لڑائی کے دوران ایک شخص کو قتل کرکے متحدہ عرب امارات فرار ہو گیا تھا، پنجاب پولیس نے انٹرپول سے ریڈ نوٹسز جاری کروایا، گرفتاری کیلئے مسلسل فالو اپ جاری رکھا،وطن واپسی کے بعد ملزم دوبارہ بیرون ملک فرار ہو رہا تھا کہ ائیرپورٹ پر ریکارڈ چیکنگ کے دوران انٹر بارڈر مینجمنٹ سسٹم میں ملزم کے نام پر ریڈ نوٹس ظاہر ہوا۔ملزم کو فوری گرفتار کرکے مزید کاروائی کیلئے ڈیرہ غازی خان پولیس کے حوالے کردیا گیا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے اے کیٹیگری خطرناک اشتہاری کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ قانونی مراحل جلد مکمل کرکے مجرم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ قتل، ڈکیتی اور اغواء میں ملوث خطرناک اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کو جاری رکھا جائے، ایف آئی اے، انٹرپول اور دیگر اداروں کے ساتھ باقاعدگی سے انفارمیشن شئیرنگ کی جائے۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 715 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
Press Release Date: 
Thursday, October 19, 2023