سنٹرل پولیس آفس: پنجاب پولیس اور لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز) کے درمیان ایم او یو پر دستخط،

سنٹرل پولیس آفس: پنجاب پولیس اور لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز) کے درمیان ایم او یو پر دستخط،
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، لمز یونیورسٹی سے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ لا اینڈ پالیسی سکندراحمد شاہ نے ایم او یو پر دستخط کئے،
پنجاب پولیس اور لمز یونیورسٹی کریمنل جسٹس سسٹم اور تحقیقی میدان میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دیں گے،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور
آئی ٹی بیسڈ پولیسنگ، صنف کی بنیاد پر تشدد،لیڈر شپ اور بچوں کے حقوق سے متعلقہ تربیتی پراجیکٹس میں تعاون بڑھایا جائے گا۔
پنجاب پولیس تعلیم اور ریسرچ کلچر کے فروغ اور طلبا کے ساتھ براہ راست روابط کو فروغ دے رہی ہے، آئی جی پنجاب  
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹرعثمان انور نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس تعلیم اور ریسرچ کلچر کے فروغ اور یونیورسٹی طلباو طالبات کے ساتھ براہ راست انٹرکشن کو فروغ دے رہی ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس نے مختلف تعلیمی اداروں کے ساتھ ایم او یوز سائن کئے ہیں جس کے تسلسل میں آج لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز) کے ساتھ مفاہمتی یادداشت طے پاگئی ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ لمز یونیورسٹی کے ساتھ ہونے والے اس ایم او یو سے نہ صرف تحقیقی مقاصد کو فروغ ملے گا بلکہ پولیس اہلکاروں کی ٹریننگ، کپیسٹی بلڈنگ اورآپریشنل سسٹم کی اپ گریڈیشن کے عمل میں تیزی آئے گی۔آئی جی پنجاب نے کہاکہ پولیس ملازمین کے بچوں کو لمز یونیورسٹی سے مختلف جدید تربیتی شارٹ کورسز کروانے کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں پنجاب پولیس اور لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز) کے درمیان ایم او یو سائن کرنے کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، لمز یونیورسٹی سے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ لا اینڈ پالیسی سکندراحمد شاہ نے ایم او یو پر دستخط کئے،ڈی آئی جی آر اینڈ ڈی خرم شکور، اے آئی جی آر اینڈ ڈی ساجد حسین کھوکھر، ایسوسی ایٹ پروفیسر عذیر جمیل کیانی،سینئر افسران موقع پر موجود تھے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لمزیونیورسٹی کے ساتھ ہونے والے ایم او یو کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہاکہ ایم او یو کے تحت پنجاب پولیس اور لمز یونیورسٹی کریمنل جسٹس سسٹم اور تحقیقی میدان میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دیں گے، پنجاب پولیس کے کمیونٹی پولیسنگ پراجیکٹس میں مزید بہتری کیلئے لمز یونیورسٹی تعاون فراہم کرے گی، آئی جی پنجاب نے کہاکہ دونوں ادارے قانونی امور میں ہیومن ریسورس کا تبادلہ اور باہم سپورٹ بھی فراہم کریں گے، لمزیونیورسٹی صنفی تشدد، ہراسگی سمیت جرائم کی روک تھام، ہینڈلنگ کیلئے پولیس ہیومن ریسورس کی استعداد کار بڑھانے میں معاونت کرے گی اور پنجاب پولیس میں انٹرن شپ کرنے والے لمز یونیورسٹی کے طلبا و طالبات کے ریسرچ پراجیکٹس میں پولیس معاونت فراہم کرے گی، امن وا مان کی صورتحال اور پولیسنگ امور میں بہتری کے ریسرچ پراجیکٹس کی تکمیل میں تعاون فراہم کیا جائے گا،ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ لا اینڈ پالیسی سکندراحمد شاہ نے کہا کہ کریمنل جسٹس سسٹم بارے عوامی آگاہی بڑھانے کیلئے سول سوسائٹی کے ساتھ مل کر مشترکہ اقدامات کئے جائیں گے، لرننگ، ٹریننگ اور ڈویلپمنٹ کے شعبوں میں پنجاب پولیس کو ٹیکنیکل تعاون فراہم کیا جائے گا، لمز یونیورسٹی پولیس لیڈرشپ اینڈ ڈویلپمنٹ سنٹر کو سنٹر فار ایکسی لینس بنانے میں اپنا تعاون فراہم کرے گی۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ آئی ٹی بیسڈ پولیسنگ، صنف کی بنیاد پر تشدد،لیڈر شپ اور بچوں کے حقوق سے متعلقہ تربیتی پراجیکٹس میں تعاون بڑھایا جائے گا۔ لمزیونیورسٹی کے وفد کو سنٹرل پولیس آفس کے مختلف شعبوں کا وزٹ کروایا گیا، پیشہ ورانہ امور بارے آگاہی دی گئی۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 714 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
Press Release Date: 
Thursday, October 19, 2023