آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے مزید 5 لاکھ روپے جاری کردئیے

Oct 19, 2023

لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت متعدد اقدامات جاری ہیں جس کے تسلسل میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے احسن اقدام اٹھاتے ہوئے زخمی اہلکاروں کے علاج معالجے کیلئے مزید 05 لاکھ روپے جاری کر دئیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس کے اہلکارمحمد ریحان کو علاج معالجے کیلئے 04 لاکھ روپے دئیے گئے،زخمی کانسٹیبل شاہد بشیر کو علاج معالجے کیلئے 01 لاکھ روپے جاری کئے گئے جبکہ زخمی کانسٹیبل محمد طاہر اور محمد شاہد کے کیسز منطوری کے لئے میڈیکل فنانشنل اسسٹنس کمیٹی کو بھجوادئیے گئے۔مذکورہ اہلکارپیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی کے دوران مختلف واقعات میں شدید زخمی ہوگئے تھے۔ ایڈیشنل آئی جی فنانس اینڈ ویلفیئر محمد ریاض نذیر گاڑا کی زیر صدارت کمیٹی نے مذکورہ کیسز طبی اخراجات کیلئے فنڈز کی منظوری دی تھی۔

(روز نامہ پاکستان)

************