جنرل ہولڈ اپ، گاڑی سے اسلحہ کی بڑی کھیپ برآمد ملزم گرفتار

Oct 19, 2023

لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس نے جنرل ہولڈ اپ کے دوران اہم کاروائی کرتے ہوئے غیر قانونی اسلحہ گاڑی میں سمگل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا، گاڑی سے اسلحہ کی بڑی کھیپ برآمدہوئی۔تفصیلات کے مطابق ہری پور کا رہائشی شفیق الرحمان گاڑی کے خفیہ خانوں میں اسلحہ چھپا کر اسلحہ سمگلنگ کر رہا تھا، راجن پور چیک پوسٹ جھوکہ گارڈ نے موثر ناکہ بندی کی بدولت مشکوک گاڑی سے اسلحہ بر آمد کیا،دوران تلاشی گاڑی سے 09 عدد رپیٹر 12 بور اور 01 عدد موبائل برآمد ہوا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ غیر قانونی اسلحہ کے کاروبار میں ملوث ڈیلرز،سمگلرز سمیت دیگر ملزمان کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری رکھی جائیں اور انکی کاروائیاں کی رپورٹس باقاعدگی سے سنٹرل پولیس آفس بھجوائی جائیں۔ 

(روز نامہ پاکستان)

*************