شہریوں کے مسائل کے ازالے میں غیر ذمہ دار ی پر افسر کو ہٹادیا جائگا، آئی جی پنجاب

Oct 19, 2023
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شہریوں کے مسائل کے ازالے اور انہیں ریلیف فراہم کرنے کیلئے سنٹرل پولیس آفس میں کھلی کچہری لگائی، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شہریوں اور پولیس ملازمین کے مسائل سن کر احکامات جاری کئے۔آئی جی پنجاب نے ڈسپلن اور ویلفیئر امور سے متعلقہ کیسز میں ملازمین کو میرٹ کے مطابق ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی۔شہریوں کی درخواستوں پرآئی جی پنجاب نے ڈی پی اوز سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے مسائل حل کرنے کی ہدایت کی۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ شہریوں کے مسائل کے ازالے میں جن افسران نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا انہیں عہدے سے ہٹا دیا جائے گا۔انہوں نے ہدایت کی کہ شہریوں کے مسائل موثر سپرویژن سے مقامی سطح پر ہی حل کیے جائیں۔ کھلی کچہری میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین کی فیملیز سے بھی ملاقات کی۔آئی جی پنجاب نے فیملیز کی جانب سے پیش کردہ درخواستوں پر متعلقہ برانچ سربراہان کو فوری کاروائی کی ہدایت کی۔
(روز نامہ پاکستان)
****************