زخمی پولیس اہلکاروں کےعلاج کیلئے3ملین جاری

Oct 18, 2023

لاہور( کر ائم رپو رٹرسے) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے زخمی پولیس اہلکاروں کے علاج معالجے کے لئے 3 ملین روپے سے زائد فنڈز جاری کر دئیے ۔ ایڈیشنل آئی جی فنانس اینڈ ویلفیئر محمد ریاض نذیر گاڑا کی زیر صدارت کمیٹی نے زخمی اہلکاروں کے طبی اخراجات کیلئے فنڈز کی منظوری دی ۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے دوران ڈیوٹی زخمی و غازی اہلکاروں کے بہترین علاج کے لئے اقدامات جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ دوران ڈیوٹی زخمی افسران و اہلکاروں کی جلد بحالی اولین ترجیح، محکمہ اپنا ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔

(روز نامہ جنگ)

*************