غیر قانونی اسلحہ کے کاروبار میں ملوث ڈیلرز، اسمگلرز سمیت دیگر ملزمان کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری رکھی جائیں۔ ڈاکٹر عثمان انور

پنجاب پولیس کی جنرل ہولڈ اپ کے دوران اہم کاروائی
غیر قانونی اسلحہ گاڑی میں اسمگل کرنے والا ملزم گرفتار، اسلحہ کی بڑی کھیپ برآمد۔
غیر قانونی اسلحہ کے کاروبار میں ملوث ڈیلرز، اسمگلرز سمیت دیگر ملزمان کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری رکھی جائیں۔ ڈاکٹر عثمان انور
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس نے جنرل ہولڈ اپ کے دوران اہم کاروائی کرتے ہوئے غیر قانونی اسلحہ گاڑی میں اسمگل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا، گاڑی سے اسلحہ کی بڑی کھیپ برآمدہوئی۔
 تفصیلات کے مطابق ہری پور کا رہائشی شفیق الرحمان گاڑی کے خفیہ خانوں میں اسلحہ چھپا کر اسلحہ اسمگلنگ کر رہا تھا، راجن پور چیک پوسٹ جھوکہ گارڈ نے موثر ناکہ بندی کی بدولت مشکوک گاڑی سے اسلحہ بر آمد کیا،دوران تلاشی گاڑی سے 09 عدد رپیٹر 12 بور اور 01 عدد موبائل برآمد ہوا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے راجن پور پولیس کو بروقت کاروائی پر شاباش دیتے ہوئے اسلحہ اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائیوں میں تیزی کی ہدایت کی۔آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ غیر قانونی اسلحہ کے کاروبار میں ملوث ڈیلرز، اسمگلرز سمیت دیگر ملزمان کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری رکھی جائیں اور انکی کاروائیاں کی رپورٹس باقاعدگی سے سنٹرل پولیس آفس بھجوائی جائیں۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 711 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
Press Release Date: 
Wednesday, October 18, 2023