لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس کا بیرون ملک مفرور خطرناک اشتہاریوں کےخلاف کریک ڈاو¿ن جاری ہے جس کے تسلسل میں متحدہ عرب امارات سے ایک اور اشتہاری گرفتار ہوکر پاکستان پہنچ گیا ہے۔ ملزم بابر حسین کی گرفتاری کے بعدرواں برس بیرون ملک سے گرفتار ہونے والے اشتہاری مجرمان کی مجموعی تعداد 126 ہو گئی ہے۔ اشتہاری بابر حسین چار برس قبل ڈکیتی اور راہزانی کی وارداتوں کے بعد متحدہ عرب امارات مفرور ہو گیا تھا، پنجاب پولیس نے انٹرپول سے ریڈ نوٹسز جاری کروایا، گرفتاری کیلئے مسلسل فالو اپ جاری رکھا۔ملزم متحدہ عرب امارات سے گرفتار ہوکر بالاخر پاکستان پہنچ گیا، مزید کاروائی کیلئے جہلم پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔آئی جی پنجاب کی اے کیٹیگری خطرناک اشتہاری کو بیرون ملک سے گرفتار کرنے پر پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ قانونی مراحل جلد از جلد مکمل کرکے مجرم کو سخت قرار واقعی سزا دلوائی جائے، قتل، ڈکیتی اور اغواءمیں ملوث خطرناک اشتہاریوں کےخلاف کریک ڈاؤن کو مزید تیز کیا جائے، ایف آئی اے، انٹرپول اور دیگر اداروں کے ساتھ باقاعدگی سے انفارمیشن شیئرنگ کی جائے۔
(روز نامہ نوائے وقت)
*************