اہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پرپولیس فورس کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے ترجیحی اقدامات جاری ہیں جس کے تسلسل میں غازی اہلکاروں کے علاج کیلئے 22 لاکھ روپے سے زائد فنڈز جاری کرد ئیے گئے ایڈیشنل آئی جی فنانس اینڈ ویلفیئر محمد ریاض نذیر گاڑا کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں کمپنسیشن ایوارڈ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں لاہور سمیت مختلف اضلاع کے پولیس اہلکاروں کو علاج معالجے کے اخراجات کیلئے فنڈز کی منظوری دی گئی تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان کے غازی کانسٹیبل عدیل نثار اور ہیڈ کانسٹیبل ارشد علی کو 05 لاکھ روپے فی کس دئیے گئے،لاہور کے کانسٹیبل محمد ناصر اور کانسٹیبل شہزاد احمد کو بھی 03 لاکھ روپے فی کس دئیے گئے شیخوپورہ کے ڈرائیور کانسٹیبل شہزاد احمد کو اڑھائی لاکھ روپے دئیے گئے،زخمی کانسٹیبل سعید احمد اور ہیڈ کانسٹیبل نصیر احمد کو 02 لاکھ روپے فی کس دئیے گئے،مذکورہ بالا غازی افسران و اہلکار دوران ڈیوٹی مجرمان سے مقابلے میں گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوئے تھے۔
(روز نامہ پاکستان)
*************