لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ کھلی کچہری میں شہریوں کے مسائل سنے۔ آئی جی پنجاب نے لاہور سمیت مختلف اضلاع سے آنے والے شہریوں کی درخواستوں پر متعلقہ ڈی پی اوز سے رپورٹ طلب کرلی۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ ضلعی پولیس افسران شہریوں کی درخواستوں پر فوری کارروائی کرکے انہیں انصاف مہیا کریں آئی جی پنجاب نے تاکید کی کہ غریب، مستحق بزرگ اور خواتین شہریوں کی درخواستوں پر ترجیحی ایکشن یقینی بنایا جائے۔ آئی جی پنجاب نے شہریوں کے ساتھ ساتھ پولیس ملازمین کے مسائل سن کر احکامات جاری کئے۔آئی جی پنجاب نے محکمانہ امور سے متعلقہ درخواستوں پر متعلقہ برانچ سربراہان کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی آئی جی پنجاب نے دوران سروس انتقال کرنیوالے ملازمین کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی اور انکے مسائل بارے احکامات جاری کئے۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس ایک فیملی کی مانند ہے شہدا اورغازیوں کے ساتھ دوران سروس انتقال کرنے والے ملازمین کے اہلخانہ کی ویلفیئر کا ہر ممکن خیال رکھا جا رہا ہے۔
(روز نامہ پاکستان)
*************
