بہترین کارکردگی کے حامل پولیس افسران کی حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے، آئی جی

Oct 16, 2023

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم یونٹ لاہور کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی ۔ ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم نواں کوٹ رضوان چیمہ اور اے ایس آئی رمضان بھی ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے ۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سنگین وارداتوں میں ملوث جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی ، بہترین کارکردگی پر ڈی ایس پی رضوان چیمہ اور اے ایس آئی رمضان کو تعریفی اسناد اور نقد انعام سے نوازا۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ بہترین کارکردگی کے حامل پولیس افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی محکمہ پولیس کی احسن روایت ہے جسے ہر سطح پر جاری رکھا جائے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ محنتی، فرض شناس اور قابل افسران و اہلکار پوری فورس کے لئے مشعل راہ ہیں۔

(روز نامہ ایسکپریس)

************