غازی اہلکاروں کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے سے زائد فنڈز جاری

Oct 16, 2023

لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی میں زخمی ہونے والے غازی پولیس اہلکاروں کے علاج معالجے کیلئے مزید 13 لاکھ روپے سے زائد فنڈز جاری کر دئیے جو لاہور سمیت مختلف اضلاع کے پولیس اہلکاروں کو علاج معالجے اور دیگر اخراجات کیلئے دئیے جائیں گے تفصیلات کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل محمد یوسف، کانسٹیبل شوکت علی کو علاج معالجے کیلئے 3 لاکھ روپے فی کس دئیے گئے، کانسٹیبلز ندیم عباس اور اسد علی کو علاج معالجے کیلئے 02 لاکھ روپے فی کس جاری کئے گئے اسی طرح سب انسپکٹر محمد سرور، اے ایس آئی افتخار احمد اور کانسٹیبل وقاص احمد کو علاج کیلئے 01 لاکھ روپے فی کس دئیے گئے ۔ غازی پولیس افسران و اہلکار شہریوں کی حفاظت کے دوران جرائم پیشہ عناصر کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوئے تھے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے غازی اہلکاروں کے بہترین علاج معالجے کیلئے اقدامات جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ غازی افسران و اہلکاروں کی بحالی اولین ترجیح ہے ۔

(روز نامہ پاکستان)

*************