پنجاب پولیس کا میانوالی میں تھانہ مکڑ وال کے پہاڑی علاقہ ڈیڈوال پر دہشت گردوں کے درمیان مقابلہ۔۔

پنجاب پولیس کا میانوالی میں تھانہ مکڑ وال کے پہاڑی علاقہ ڈیڈوال پر دہشت گردوں کے درمیان مقابلہ۔۔
میانوالی پولیس کو مکڑوال کے پہاڑی علاقے میں 10 سے 12 دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی،ترجمان پنجاب پولیس
پولیس کے افسران و جوان ڈٹ گئے، دہشت گردوں پر بھرپور وار کرتے ہوئے جوابی فائرنگ کی،
پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان دو گھنٹوں تک شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا،ترجمان پنجاب پولیس
دہشت گرد پولیس کی شدید فائرنگ  سے پسپا ہونے پر مجبور، اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کوہ میدان خیبرپختونخوا کیطرف فرارہو گئے۔
 پنجاب پولیس امن دشمن عناصر کا اسی طرح جواں مردی سے مقابلہ کرتی رہے گی، دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرکے دم لیں گے، آئی جی پنجاب
اکتوبر۔پنجاب پولیس کا میانوالی میں تھانہ مکڑ وال کے پہاڑی علاقہ ڈیڈوال پر دہشت گردوں کے درمیان مقابلہ ہوا۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ میانوالی پولیس کو مکڑوال کے پہاڑی علاقے میں 10 سے 12 دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تو ڈی ایس پی سرکل عیسی خیل کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ عیسیٰ خیل، مکڑوال، کمرمشانی پر مشتمل پولیس ٹیموں نے پہاڑی علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔04 بجے شام لمشی وال مکڑوال میں موجود ناز پاکستان مائنز کے قریب دہشت گردوں نے پولیس پارٹیوں پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔پولیس کے افسران و جوان ڈٹ گئے، دہشت گردوں پر بھرپور وار کرتے ہوئے جوابی فائرنگ کی اورکراس فائرنگ کاتبادلہ دو گھنٹوں تک جاری رہا۔ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتا یا کہ ڈی پی او میانوالی مطیع اللہ خان مقابلہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ مکڑوال پہنچ گئے۔دہشت گرد پولیس کی شدید فائرنگ سے پسپا ہونے پر مجبور ہو کر اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کوہ میدان خیبرپختونخوا کیطرف فرارہو گئے۔ پولیس کے افسران و جوان کراس فائرنگ میں محفوظ رہے، کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے کہا کہ دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا کر دم لیں گے اور پنجاب پولیس امن دشمن عناصر کا اسی طرح جواں مردی سے مقابلہ کرتی رہے گی، دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرکے دم لیں گے۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 708 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

 
Press Release Date: 
Monday, October 16, 2023